طالبان سے معاہدے پر تحفظات: صدر اشرف غنی نے دورہ امریکا ملتوی کردیا
👁️ 168 بار دیکھا گیا
طالبان سے معاہدے پر تحفظات: صدر اشرف غنی نے دورہ امریکا ملتوی کردیا
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) افغان صدر اشرف غنی نے پہلے سے طے شدہ دورہ واشنگٹن کو ملتوی کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کو ہفتے کو 13 رکنی وفد کے ہمراہ واشنگٹن روانہ ہونا تھا جہاں ان کی پیر کے روز صدر ٹرمپ سے ملاقات طے تھی تاہم افغان صدر نے یہ دورہ ملتوی کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کابل میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے بیان میں افغان طالبان سے مذاکرات پر کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن بے معنی ہے۔
افغان طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدے کے باوجود کابل میں ایک ہفتے کے دوران دو بڑے دھماکے ہوئےجس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔
افغان صدر نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے طالبان کا مجرمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ عالمی برداری عسکری گروپ کی جانب سے اس طرح کے حملوں پر خاموش نہ رہے۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایسا گروپ جو اب بھی بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر تلا ہوا ہے اس سے امن کی امید لگانا بے معنی ہے۔
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ طالبان اس طرح کے حملے کرکے امن عمل میں اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی کارروائیاں افغان شہریوں میں طالبان کے لیے نفرت کو بڑھاوا دیں گی۔
واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے افغان خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں طالبان اور امریکا کے درمیان معاہدہ طے پانے کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی توثیق تک یہ معاہدہ حتمی نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C