طالبان کا داعش کے جنگجوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
👁️ 102 بار دیکھا گیا
طالبان کا داعش کے جنگجوؤں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) طالبان نے اپنی اسپیشل فورسز کو یہ ہدف دے دیا ہے کہ ملک بھر میں’دولت اسلامیہ‘ یا داعش کے جنگجوؤں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے۔ مستقبل میں داعش کے جنگجو طالبان کے لیے مسلسل درد سر بن سکتے ہیں۔
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ طالبان فورسز نے داعش کے متعدد اراکان کو پہلے ہی یا تو ہلاک یا پھر گرفتار کر لیا ہے۔ داعش کے جنگجوؤں کو طالبان ‘مفسد فورسز‘ قرار دیتے ہیں۔ بلال کریمی کے مطابق داعش کا بظاہر ملک میں کوئی گڑھ نہیں ہے لیکن اس کی ‘نظر نہ آنے والی‘ موجودگی کو بھی ختم کیا جائے گا۔
طالبان نے یہ تو نہیں بتایا کہ داعش کے جنگجوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کہاں کہاں شروع کیا گیا ہے لیکن مقامی میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل اور مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیاں کی ہیں۔ حالیہ چند روز میں طالبان کے خلاف جو حملے ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری داعش نے ہی قبول کی ہے۔ ایسے زیادہ تر حملے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں کیے گئے تھے۔
اس صوبے میں ایک عرصے سے ایسے مقامی جنگجو موجود ہیں، جو داعش کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔ اس صوبے میں ماضی میں بھی طالبان اور داعش کے جنگجوؤں میں مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ ماضی میں طالبان اشرف غنی حکومت پر بھی الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ طالبان کا مقابلہ کرنے کے لیے اشرف غنی حکومت کی جانب سے داعش کو مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
سن دو ہزار پندرہ میں پہلی مرتبہ ‘اسلامک اسٹیٹ خراسان‘ کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ تنظیم درجنوں ہلاکت خیز حملے کر چکی ہے۔ اس انتہاپسند تنظیم کی جانب سے زیادہ تر شیعہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C