عراق میں دولت اسلامیہ پر فضائی حملے میں کسی قانون کیخلاف ورزی نہیں ہوئی، امریکی فوجی تحقیقات
👁️ 30 بار دیکھا گیا
عراق میں دولت اسلامیہ پر فضائی حملے میں کسی قانون کیخلاف ورزی نہیں ہوئی، امریکی فوجی تحقیقات
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی فوج کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ 2019 میں شام میں نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) پر حملے میں کسی جنگی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ باغوز میں دولت اسلامیہ کے گڑھ پر امریکی فوج کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ تحقیق نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے بعد شروع کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دولت اسلامیہ پر حملے کے حوالے فوج نے چیزوں کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔
تحقیق میں فوج کی جانب سے واقعات پر پردہ داری کے دعوے کو رد کیا گیا ہے۔
البتہ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مختلف مراحل پر بعض پالیسوں میں خامیوں کی وجہ سے واقعے کی رپورٹنگ میں تاخیر ہوئی تھی۔
امریکہ سربراہی میں بین الاقوامی اتحاد تسلیم کرتا ہے کہ 2014 سے شام اور عراق میں نام نہاد دولت اسلامیہ کے آپریشنز میں 1,417 عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
لیکن مانیٹرنگ گروپ ایئر وارز کا خیال ہے کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد 8,192 اور 13,244 کے درمیان ہے۔
مشرقی شام کے قصبے باغوز میں فضائی حملہ 18 مارچ 2019 کو ہوا، جب امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز ملیشیا اتحاد کے جنگجو اسلامک سٹیٹ گروپ کے آخری گڑھ پر قبضہ کرنے کے لیے لڑ رہے تھے۔
پینٹاگون کی تحقیقات کی قیادت کرنے والے جنرل مائیکل گیریٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایس ڈی ایف نے آئی ایس کے جوابی حملے کے بعد فضائی مدد کی درخواست کی تھی۔
امریکی گراؤنڈ فورس کمانڈر جی ایف سی میں فضائی مدد کے ذمہ دار نے آئی ایس کے عسکریت پسندوں کے حملے کی بار بار توثیق کی کہ حملے کی جگہ کوئی عام شہری نہیں تھا اور فضائی حملوں کی اجازت دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایف سی کے علم میں نہیں تھا کہ دھماکے کے دائرے میں عام شہری موجود تھے جس کی وجہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔
نیویارک ٹائمز نے گذشتہ نومبر میں اطلاع دی تھی کہ حملے میں ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں خواتین، بچے، آئی ایس کے قیدی اور متعدد زخمی مرد پناہ لیے ہوئے تھے، جس میں تقریباً 70 افراد مارے گئے۔
لیکن پینٹاگون کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ 52 دشمن جنگجو جن میں 51 مرد اور ایک بچہ مارے گئے۔ اس حملے میں چار عام شہری مارے گئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مزید 15 شہری جن میں 11 خواتین اور چار بچے زخمی ہوئے اور یہ جنگی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔
کمانڈر نے ’صدارتی طور پر منظور شدہ کے دفاعی اصولوں کے اندر کام کیا، جان بوجھ کر یا بے جا نظر انداز کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کا سبب نہیں بنایا، اور جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔‘
تاہم، جنرل نے شہری ہلاکتوں کے واقعے کی رپورٹنگ میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان نتائج کی اطلاع کانگریس کو نہیں دی گئی۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک میمو میں لکھا ہے کہ ابتدائی جائزے کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے پر انہیں مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اس سے یہ تاثر پیدا کیا کہ پینٹاگون شفافیت کے لیے پرعزم نہیں تھا اور اس واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
بھارت کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
16/July/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا پولیس ٹیم پر گھات لگا کر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
16/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8945 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4785 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3553 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2550 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2301 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2070 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C