عرب ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم
👁️ 61 بار دیکھا گیا
عرب ممالک فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سرگرم
ریاض (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) سعودی میڈیا کے مطابق چار عرب ریاستوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے چند ایسے اقدامات کیے جائیں جن کا بعد میں رخ نہ موڑا جا سکے۔
مصر، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ فلسطینی عہدیدار کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے خطے کے پانچویں ہنگامی دورے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں۔
عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی اس ملاقات کی تیاریوں میں شامل دو سفارت کاروں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس ملاقات میں غزہ کی جنگ سے متعلق ایک متفقہ عرب موقف تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق، ”اس ملاقات میں وزرائے خارجہ نے غزہ کی جنگ کے خاتمے، فوری اور مکمل سیزفائر اور عام شہریوں کے تحفظ اور ان تک ہیومینیٹیرین امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین UNRWA کے ساتھ بھی یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔ یہ عالمی ادارہ اس وقت اسرائیلی الزامات کا سامنا کر رہا ہے۔ اس ادارے کے 12 افراد سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے دہشت گردانہ حملے میں شامل تھے۔
سات اکتوبر کو اس دہشت گردانہ حملے کے بعد ہی اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف بڑی فضائی اور زمینی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
دو ریاستی حل
جمعے کے روز ایس پی اے کے ذریعے جاری کردہ عرب ممالک کے وزارتی اجلاس سے متعلق رپورٹ میں مزید کہا گیا، ”انہوں (وزراء) نے دو ریاستی حل کے منصوبے کے لیے ناقابل تنسیخ اقدامات کا مطالبہ کیا اور چار جون 1967 سے قبل کی سرحد بندی کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کہا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔‘‘
امریکہ سمیت مغربی ممالک بھی اس تنازعے کا دو ریاستی حل تجویز کرتے ہیں، تاہم اب تک سلسلے میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں دیکھی گئی۔
سعودی اسرائیلی تعلقات پر اثر
سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے میں گیارہ سو ساٹھ اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس کے بعد اسرائیل نے حماس کے خاتمے کے عزم کے ساتھ غزہ میں عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ غزہ میں حماس کی زیر نگرانی کام کرنے والی وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ستائیس ہزار آٹھ سو چالیس ہو چکی ہے۔
غزہ میں مصری سرحد کے قریب ممکنہ اسرائیلی عسکری کارروائیاں
غزہ کے جنوب میں رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے عسکری پیش قدمی کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں، جب کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے کسی بھی اقدام سے عام فلسطینی شہریوں کے مسائل میں شدید اضافہ ہو جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ رفح شہر میں اسرائیلی داخلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
تاہم عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک اعشاریہ دو ملین عام فلسطینی شہری پناہ لیے ہوئے ہیں جو غزہ پٹی کی مجموعی آبادی کا تقریباﹰ نصف ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے ہی خوراک اور پینے کی پانی کی شدید قلت ہے۔ بیان کے مطابق، ”اس علاقے میں کوئی بھی بڑی عسکری کارروائی عام فلسطینیوں کے لیے پہلے سے موجود شدید نوعیت کے مسائل میں مزید اضافہ کر دے گی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C