علی رضا عابدی قتل کیس: ابوبکر، فاروق، غزالی اور عبدالحسیب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
علی رضا عابدی قتل کیس: ابوبکر، فاروق، غزالی اور عبدالحسیب عدالت میں پیش، فرد جرم عائد نہ ہوسکی
کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما سید علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں 22 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر اور عبدالحسیب عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم ابوبکر کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ جب تک درخواست کا فیصلہ نہ آجائے فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ دیگر ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث ایک بار پھر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے 22 اکتوبر کو ملزمان کے وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے مقدمہ میں مفرور 4 ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔ قتل کے لئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ سید علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔ شہید سید علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پر ان کے گھر کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
سعودی عرب : دہشت گردی کے مقدمات میں 5 شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 300 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C