غزہ جنگ کے 6 ماہ مکمل: حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 604 اہلکار ہلاک، 3 ہزار 193 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ کے 6 ماہ مکمل: حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 604 اہلکار ہلاک، 3 ہزار 193 زخمی
تل ابیب (ڈیلی اردو) حماس کے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں اسرائیل کی فوج کے مزید چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا اتوار کو ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنوبی غزہ میں حماس کے دہشت گردوں کے حملے میں چار فوجیوں کی موت ہوئی ہے۔
اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کی رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ہفتے کو پیش آیا تھا جس پر فوج نے اتوار کو بیان جاری کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ میں حماس کے جنگجوؤں نے ایک سرنگ سے نکل کر اسرائیلی فوجی اہل کاروں پر حملہ کیا اور اس کے بعد انہی سرنگوں کے راستے سے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے اہل کاروں کی یہ اموات ایسے موقع پر ہوئی ہیں جب غزہ میں جاری جنگ کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر فضائی، بحری اور زمینی راستوں سے ایک ساتھ حملہ کیا تھا۔
اس حملے میں اسرائیلی حکام کے مطابق لگ بھگ 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ حماس نے لگ بھگ ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر غزہ منتقل کیا تھا۔
اسرائیل نے سات اکتوبر کو ہی غزہ کا محاصرہ کرکے فضائی حملے شروع کر دیے تھے۔ اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ حماس کے خاتمے اور تمام یرغمالوں کی بازیابی تک جنگ جاری رہے گی۔
اسرائیل نے فضائی حملوں کے تین ہفتوں بعد غزہ میں زمینی فوج اتاری اور زمینی کارروائی کا آغاز کیا۔ البتہ اس کو یرغمالی بازیاب کرانے میں کامیابی نہیں ملی۔
پچھلے سال نومبر میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100 سے زائد یرغمالوں کو رہا کیا جب کہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کو رہائی ملی۔
اسرائیل نے غزہ میں پہلے شمالی علاقوں میں زمینی کارروائی کی۔ اس کے بعد وسطی علاقوں میں اس کی فوج داخل ہوئی جب کہ بعد ازاں جنوبی غزہ میں اس نے زمینی کارروائی شروع کی۔
اسرائیلی کارروائی کے دوران غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے بیشتر آبادی کو نقل مکانی کرنی پڑی اور اب اس آبادی کا بڑا حصہ مصر کی سرحد کے ساتھ غزہ میں رفح کے علاقے میں عارضی کمیپوں میں مقیم ہے۔
اسرائیل کی زمینی کارروائی کے دوران حماس اور جہادِ اسلامی کے اسرائیلی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی فورسز کے 260 اہل کار زمینی کارروائی میں ہلاک ہوئے جب کہ جنگ کے آغاز سے اب تک مجموری طور پر اسرائیل کی فوج کے 604 اہل کاروں کی ہلاکت ہو چکی ہے یوں اوسطاََ یومیہ تین اہل کاروں کی اموات اس جنگ میں ہوئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج کے 3 ہزار 193 اہلکار جنگ میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس کی جانب سے متعدد بار ایسی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں اسرائیلی اہل کاروں اور ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹوں کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔
محکمۂ صحت کی جانب سے عسکریت پسندوں کی اموات کی تعداد جاری نہیں کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیل کی فوج مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ اپنی کارروائیوں میں عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور غزہ میں اس کی کارروائیوں میں 13 ہزار سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C