غزہ شہر پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی ہلاک، 386 سے زائد زخمی
👁️ 352 بار دیکھا گیا
غزہ شہر پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی ہلاک، 386 سے زائد زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 59 فلسطینی ہلاک اور 386 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حماس کے زیرانتظام وزارتِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قحط اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے تین افراد بھی شامل ہیں جن میں ایک بچہ بھی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر بدترین شیلنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے، جسے وہ حماس کا ’آخری گڑھ‘ قرار دیتی ہے۔ فوجی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ شہر میں اب بھی دو سے تین ہزار کے درمیان حماس کے جنگجو موجود ہیں۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ شہر پر آپریشن کو حماس کے خلاف ’’فیصلہ کن مرحلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ایک انکوائری کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ’’نسل کشی‘‘ کر رہا ہے تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے غزہ شہر پر اسرائیل کے تازہ حملے کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی انسانی بحران کو مزید سنگین کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ وزارت نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔
اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے مشیر عدنان ابو حسنہ نے خبردار کیا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو 35 مربع کلومیٹر سے کم علاقے میں زبردستی دھکیلا جا رہا ہے، جو تقریباً 20 لاکھ افراد کو ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور کرنے کے مترادف ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ شہر چھوڑ چکے ہیں جبکہ اب بھی شہر کے اندر 6 لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C