غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 54 زخمی
👁️ 83 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید، 54 زخمی
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) فلسطین کی غزہ پٹی میں اسرائیل کے غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 54 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القادر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 28 سالہ عالی نذیر کے سینے پر گولی ماری۔ ان کا کہنا تھا کہ 54 زخمیوں میں سے 22 افراد کو براہ راست گولیاں لگی ہیں۔
https://twitter.com/TaliShapiro/status/1180133567378198528?s=19
رپورٹ کے مطابق ہزاروں فلسطینی مارچ 2018 سے جاری گریٹ مارچ ٹو ریٹرن کی احتجاجی مہم کے دوران سرحدی باڑ کے قریب جمع ہوئے تھے جہاں اسرائیلی فوج نے فائرنگ شروع کردی۔
اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 5 ہزار 800 فلسطینی سرحدی باڑ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے اور ان میں سے چند افراد فوجیوں کی جانب پتھر اور بارودی مواد اچھال رہے تھے۔
خیال رہے کہ غزہ میں اس احتجاجی مہم کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک کم ازکم 313 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں اور اسی دوران 8 اسرائیلی فوجی بھی مارے جاچکے ہیں۔
فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ 12 سال سے جاری غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کردیا جائے جس سے وہاں معاشی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں اور 20 لاکھ افراد آزادانہ نقل و حرکت، غزہ سے باہر جانے اور کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
غزہ کی پٹی میں جاری اس احتجاجی مہم کے مطالبات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل وہ تمام زمین فلسطینیوں کو واپس کردے جہاں سے انہیں 1948 میں زبردستی بے دخل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیل کا موقف ہے کہ اگر وہ یہ سرزمین واپس کردے گا تو یہودی ریاست کا خاتمہ ہوگا جبکہ حماس پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ غزہ میں لوگوں کو اسرائیل کے خلاف اکسانے کا باعث ہے۔ حماس، فلسطین کی بڑی مزاحمتی تنظیم ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے غزہ کی پٹی میں برسر اقتدار ہے جس کے خلاف اسرائیل نے کئی پرتشدد کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C