غزہ پٹی میں بڑے اسرائیلی فضائی حملے، 33 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
👁️ 231 بار دیکھا گیا
غزہ پٹی میں بڑے اسرائیلی فضائی حملے، 33 فلسطینی ہلاک، درجنوں زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) غزہ پٹی میں فائر بندی کے دوران جمعرات 20 نومبر کے روز بڑے اسرائیلی فضائی حملوں میں طبی حکام کے مطابق درجنوں فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں اس فلسطینی علاقے میں قریب 12 گھنٹوں میں 33 فلسطینی مارے گئے۔
غزہ پٹی میں فائر بندی کے دوران جمعرات 20 نومبر کے روز بڑے اسرائیلی فضائی حملوں میں طبی حکام کے مطابق درجنوں فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں اس فلسطینی علاقے میں قریب 12 گھنٹوں میں 33 فلسطینی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ پٹی کے شہر دیر البلح سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی شہر خان یونس میں جمعرات کی صبح سویرے کیے گئے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ افراد مارے گئے۔ جنگ سے تباہ شدہ اس ساحلی پٹی میں مختلف ہسپتالوں کے ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے یہ تازہ فضائی حملے اتنے شدید تھے کہ وہ فائر بندی کے آغاز سے اب تک وہاں اسرائیل کی طرف سے کی گئی سب سے ہلاکت خیز عسکری کارروائیوں میں سے ایک تھے۔
امریکہ کی قیادت میں کی جانے والی بین الاقوامی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں غزہ کی جنگ میں اسرائیل اور حماس کے مابین طے پانے والی موجودہ فائر بندی 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہوئی تھی۔ اس دوران اب تک ایسا بہت ہی کم دیکھنے میں آیا تھا کہ صرف قریب 12 گھنٹوں میں اس فلسطینی علاقے کے مختلف حصوں میں اسرائیل نے اتنے زیادہ فضائی حملے کیے ہوں کہ ان میں 33 افراد ہلاک ہو جائیں۔
سیز فائر معاہدے کے تاحال نافذ ہونے کے باوجود اسرائیل اور حماس کے مابین یہ نئی کشیدگی ایسے وقت پر دیکھنے میں آئی، جب اسرائیل کی طرف سے یہ کہا گیا کہ کل بدھ کے روز خان یونس میں اس کے فوجیوں پر پھر فائرنگ کی گئی تھی۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق اس فائرنگ میں کوئی اسرائیلی فوجی ہلاک نہیں ہوا تھا مگر جمعرات کو جو نئے فضائی حملے کیے گئے، وہ اسی فائرنگ کا ردعمل تھے۔
خان یونس میں ناصر ہسپتال کے اہلکاروں نے بتایا کہ تازہ اسرائیلی حملوں میں مارے جانے والے 17 ایسے افراد کی لاشیں اس ہسپتال میں لائی گئیں، جن میں پانچ خواتین اور پانچ بچے بھی شامل تھے۔
اسی دوران حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی غزہ پٹی کی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ تازہ فضائی حملوں میں ایسے خیموں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو جانے والے فلسطینی خاندان مقیم تھے۔
دریں اثناء غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہر غزہ سٹی میں بھی ایک عمارت پر اسرائیل نے دو فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان ہلاک شدگان میں سات بچے اور تین خواتین بھی شامل تھیں۔
غزہ سٹی میں ان 16 فلسطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق اس شہر کے شمالی حصے میں واقع اس الشفاء ہسپتال کی انتظامیہ نے بھی کر دی ہے، جہاں ان ہلاک شدگان کی لاشیں لائی گئیں۔
مختلف نیوز ایجنسیوں کے مطابق فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے ان تازہ فضائی حملوں میں درجنوں ہلاکتوں کو ’’اندھا دھند قتل‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجیوں پر کوئی فائرنگ نہیں کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C