فرانس میں تعینات لبنانی سفیر پر خواتین سے زیادتی کا الزام، تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم پیرس پہنچ گئی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
فرانس میں تعینات لبنانی سفیر پر خواتین سے زیادتی کا الزام، تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم پیرس پہنچ گئی
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ فرانس میں تعینات اپنے سفیر رامی عدوان کے خلاف زیادتی اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم پیرس بھیجے گی۔
پیرس میں قائم لبنان کے سفارتخانے کی دو سابق ملازمین نے رامی عدوان کے خلاف شکایات کی تھیں جس پر فرانس نے تفتیش شروع کی۔
فرانسیسی حکومت نے لبنانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رامی عدوان کی سفارتی استثنیٰ ختم کی جائے تاکہ ان کا ٹرائل ہوسکے۔
لبنان کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر وزارت کے سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں ایک تفتیشی کمیٹی کو پیرس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متعلقہ سفیر سے باز پرس کی جاسکے اور شکایت کنندگان کے بیانات بھی لیے جائیں۔
لبنانی سفارتخانے میں تعینات 31 سالہ سابق افسر نے جون 2022ء میں شکایت درج کروائی تھی کہ سفیر نے اپنی نجی رہائشگاہ پر مئی 2020ء کے دوران اس کے ساتھ زیادتی کی۔
شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ اس کا سفیر کے ساتھ تعلق تھا اور وہ اس پر روزانہ ذہنی و جسمانی تشدد کرتا تھا۔
دوسری متاثرہ خاتون کی عمر 28 برس ہے، انہوں نے پچھلے سال فروری میں شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سفیر نے جنسی تعلقات استوار نہ کرنے پر اسے سلسلہ وار زد و کوب کیا۔
سفیر رامی عدوان کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کا موکل دونوں خواتین کے ساتھ 2018ء سے 2022ء کے دوران رومانوی تعلق میں تھا جس میں لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 254 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4829 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C