فلسطینی، ترکی اور ایرانی صدور نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کو مسترد کردیا
👁️ 57 بار دیکھا گیا
فلسطینی، ترکی اور ایرانی صدور نے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کو مسترد کردیا
دبئی (ڈیلی اردو) اسرائیل سے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر فلسطین، ترکی اور ایران کے صدور نے متحدہ عرب امارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے حماس کے رہنما سے گفتگو میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے متحدہ عرب امارات پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ اور خطے کے لوگ اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر متحدہ عرب امارات کے دوہرے معیار کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔ امارات نے فلسطینی عوام کے امنگوں پر اپنے مفادات کو ترجیح دی۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کوئی بھی پیشرفت فلسطینی عوام کے بغیر قابل قبول نہیں ہوگی۔ متحدہ عرب امارات نے فلسطینی عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے ترجمان کا معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور امن کی کوششوں میں معاون ہر اقدام کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں کے درمیان آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C