فلسطین کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا
👁️ 62 بار دیکھا گیا
فلسطین کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا
دوحا (ڈیلی اردو) فلسطین کی جانب سے عرب لیگ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کے بعد قطر نے بھی عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی کونسل کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قطری وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دوحا نے عرب لیگ کے 154 ویں وزارتی اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ قطر آئندہ سال مارچ میں لیگ کے 155 ویں اجلاس کی صدارت کرے گا۔
خیال رہے کہ عرب لیگ کے اجلاس اس کے ارکان ممالک کے ناموں کے ھجو کی ترتیب سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس بار عرب لیگ کا وزارت خارجہ سطح کا اجلاس فلسطین کی زیرصدارت ہونا تھا مگر فلسطین نے بعض عرب ملکوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے فیصلوں کے خلاف بہ طور احتجاج عرب لیگ کے سیشن کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد عرب لیگ کے ہیڈ کواٹر سے قطر سے کہا گیا تھا کہ وہ وزارتی اجلاس کی صدارت سنبھالے۔
گذشتہ منگل کو فلسطین نے عرب لیگ کے اجلاس کی صدارت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ فلسطین کی طرف سے انکار کا محرک عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ جاری تعلقات بتایا جاتا ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی طرف سے اسرائیل کےساتھ امن معاہدوں کے بعد فلسطین عرب لیگ کی صدارت قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بحرین اور امارات نے عرب لیگ کے فیصلوں کی توہین کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C