فلسطین کے حق میں مظاہرے پر برطانوی حکومت کی پابندی
👁️ 329 بار دیکھا گیا
فلسطین کے حق میں مظاہرے پر برطانوی حکومت کی پابندی
لندن (ڈیلی اردو) لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق 2012 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی احتجاجی مارچ پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایک محدود مظاہرے کی اجازت دی جائے گی۔
لندن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مارچ ایک ایسے گروپ کی جانب سے منظم کیا جاتا ہے، جو ایرانی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
فلسطین کے حق میں آئندہ اتوار کو ہونے والے سالانہ مارچ پر پابندی کے فیصلے پر وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ انہوں نے پولیس کی اس غیر معمولی درخواست کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد یہ تھا کہ اگر یوم القدس مارچ اور اس کے خلاف ممکنہ احتجاج ہوتے، تو سنگین عوامی بدامنی پیدا ہو سکتی تھی۔
شبانہ محمود نے کہا کہ وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ پابندی ضروری تھی کیونکہ احتجاج اور متعدد جوابی مظاہروں کا حجم بڑا ہونا تھا، خاص طور پر ایسے وقت پر جب مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے کی صورتحال بھی حساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی شخص نفرت اور تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانون کی مکمل طاقت استعمال کی جائے گی۔
اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن، جو اس سالانہ مارچ کا اہتمام کرتا ہے، نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’’سیاسی محرکات پر مبنی فیصلہ‘‘ قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C