قابض اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینی شہید کردیے
👁️ 131 بار دیکھا گیا
قابض اسرائیلی فوج نے ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینی شہید کردیے
غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فلسطین میں اسرائیل کی جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے 56 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا، فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں میں 8 صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ علاءخضر الھریمی شہید ہوگیا۔ جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی ریلیوں پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 91 فلسطینی شہری زخمی ہوئے، اس روز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں 8 مقامات پر تصادم ہوا۔
جمعرات کو اسرائیلی فوج نے القدس میں العیزریہ کے مقام پر 14 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔ اس روز بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 7 مقامات پر تصادم ہوا اور مسجد اقصیٰ میں سخت کشیدگی رہی۔
بدھ کو فلسطینی شہریوں نے غرب اردن کی متعدد یہودی کالونیوں میں آبادکارں پرحملے کیے۔ قابض فوج کے ساتھ 7 مقامات پرتصادم ہوا۔ منگل کو غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، فلسطینی نوجوانوں نے راس کراکر، العیساویہ، جبل المکبر، یہودی کالونیوں اشکول، سدیروت، سدوت، ھنیگیو اور دیگر پر پٹرول بموں سے حملے کیے۔
منگل کو فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 8 مقامات پر تصادم ہوا۔ سوموار کو چار مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم ہوا۔ عید کے روز اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں بیت حانون کےمقام پر ایک جھڑپ میں 26 سالہ مروان خالد ناصر، کو شہید کردیا۔ اس روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینیوں کی سنگ باری سے پانچ صہیونی بھی زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غزہ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے۔ ان کی شناخت عبداللہ اشرف الغمری، عبداللہ اسماعیل الحمایدہ، عبداللہ المصری اور احمد ایمن العدینی کے ناموں سے کی گئی۔ جبکہ گذشتہ روز غزہ میں سرحد کے قریب صہیونی فورسز نے فائرنگ کر کے 5 فلسطینی شہید کر دیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C