قبائلی اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں کیلئے 18 ارب روپے مختص
👁️ 104 بار دیکھا گیا
قبائلی اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں کیلئے 18 ارب روپے مختص
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت، ثقافت، آرکیالوجی، کھیل اور امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں سیاحت اور کھیل کے فروغ کے لئے حکومت نے خطیر رقم مختص کی ہے۔ ان اضلاع میں سیاحت کے فروغ پر ساڑھے نو ارب جبکہ کھیلوں کے فروغ پر ساڑھے 8 ارب روپے خرچ کئے جائینگے۔
قبائلی اضلاع میں کھیلوں اور سیاحت کے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے جس پر جلد کام شروع کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قبائلی اضلاع میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران سینئر وزیر کو قبائلی اضلاع میں مختلف سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع اب خیبر پختوخوا کا حصہ ہے اور یہ علاقے کافی عرصے سے پسماندہ رہ چکے ہیں لیکن اب انکی پسماندگی دور کی جائیگی۔ قبائلی اضلاع کے عوام کو صوبے کے دیگر صوبوں کے برابر لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی جارہی ہے۔ ان اضلاع میں ثقافت کی ترویج اور نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے بھی مختلف سکیموں کی جلد منظوری دی جائیگی۔
قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے 3 بلین روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی۔
سینئر وزیر نے محکمہ سیاحت اور کھیل کے حکام کو ہدایت جاری کی کہ قبائلی اضلاع کے لئے منظور کئے گئے۔ تمام ترقیاتی سکیموں پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ ان علاقوں کے عوام جلد اس کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C