قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملے میں تین پاکستانی فوجی ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے حملے میں تین پاکستانی فوجی ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) افغانستان سے عسکریت پسندوں نے مزید ایک حملہ کرتے ہوئے کم از کم تین پاکستانی فوجیوں کا ہلاک کر دیا ہے۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی دن بدن بڑھ رہی ہے اور اس میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستانی فوج نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والے حملے میں اس کے مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں عسکریت پسندوں نے فوجیوں پر حملہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں تین فوجی مارے گئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آئندہ ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حالیہ کچھ مہینوں کے دوران پاکستانی فوج کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔ یہ عسکریت پسند پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں اور وہاں سے ہی منظم ہو کر پاکستانی فوج پر حملے کیے جاتے ہیں۔ پاکستانی طالبان کے نظریات بھی افغان طالبان کے نظریات سے بہت ملتے جلتے ہیں لیکن پاکستانی طالبان پاکستان کے اندر ویسا ہی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں، جیسا کہ افغان طالبان نے اپنے ملک میں نافذ کیا ہے۔
گزشتہ ماہ ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے پہلے دن سے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی شروع کرے گی۔ ٹی ٹی پی پاکستانی حکام پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دے، جب کہ افغان طالبان کی جانب سے غیر ملکی جنگجوؤں کو افغانستان چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔
دو ہفتے پہلے بھی پاکستانی طالبان کے ایک حملے میں سات پاکستانی فوجی مارے گئے تھے، جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے افغان صوبے کنٹر اور خوست میں حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ تب افغان طالبان نے تنبیہ کی تھی کہ پاکستانی فوج دوبارہ ایسی کارروائی نہ کرے۔
دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا، ”پاکستان افغانستان کی خود مختار حکومت سے درخواست کرتا ہے کہ وہ پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنائے اور پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔‘‘
فروری میں بھی افغانستان سے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں چھ پاکستانی فوجی مارے گئے تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے پاکستانی طالبان کے ساتھ ایک امن معاہدہ بھی کیا تھا لیکن مقامی طالبان نے پاکستان پر اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائربندی ترک کر دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
19/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ادھم پور : سیکیورٹی آپریشن، جیش محمد کے 2 دہشتگرد ہلاک، مشتبہ سہولت کار گرفتار
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26316 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15558 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11844 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9155 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7439 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5205 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C