قصور: ٹیوب ویل میں نہانے پر مسلم زمیندار نے مسیحی نوجوان سلیم کو برترین تشدد کرکے قتل کردیا
👁️ 61 بار دیکھا گیا
قصور: ٹیوب ویل میں نہانے پر مسلم زمیندار نے مسیحی نوجوان سلیم کو برترین تشدد کرکے قتل کردیا
قصور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع قصور میں ایک 22 سالہ مسیحی نوجوان کو بااثر مسلم زمیندار اور انکے ساتھیوں نے ٹیوب ویل پر نہانے کی شبے میں بدترین تشدد کرکے قتل کر دیا۔
اطلاعات کے قصور کے علاقے چونیاں میں 22 سالہ کرسچن نوجوان سلیم مسیح کو ٹیوب میں نہانے پر بدترین تشدد کرکے زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا گیا اور جانبر نہ ہوسکا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 22 سالہ نوجوان سلیم مسیح نے جمعرات 27 فروری کو بھوسے سے بھری گاڑی اتارنے کے بعد گاؤں بگیانا میں ٹیوب ویل پر نہانے گیا وہاں گاؤں کے کچھ بااثر افراد نے اسے مارنا شروع کردیا اور کہا کہ تم نے ہمارا ٹیوب ویل پلیت (ناپاک/+نجس) کردیا ہے۔
گاؤں کے لوگ اسے ایک جانوروں کے باڑے میں لے گئے جہاں سلیم مسیح کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے رہے، اسے لوہے کے اہنی راڈ سے پیٹتے رہے، بااثر ملزمان سلیم مسیح کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے چار گھنٹے بعد زخمی سلیم مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لواحقین نے شیر ڈوگر، اقبال، الطاف، جبار اور حاجی محمد کو نامزد کیا ہے، لواحقین کے مطابق پولیس بااثر ملزمان (قاتلوں) کی پشت پناہی کررہی ہے اور قاتلوں کو پکڑنے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 20 مئی 2019 کو فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں ایک بااثر مسلم زمیندار محمد عباس نے تین دن تک جاوید مسیح کو زبردستی اپنی حراست میں رکھا۔ اور ترین تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے قصور میں سن 2014 میں کنوئیں سے پانی پینے پر حاملہ شمع مسیح اور اس کے شوہر شہزاد مسیح کو زندہ جلادیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C