قطر: دوحہ میں بھارتی سفیر کی طالبان رہنما سے اہم ملاقات
👁️ 60 بار دیکھا گیا
قطر: دوحہ میں بھارتی سفیر کی طالبان رہنما سے اہم ملاقات
دوحہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے پی) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھارتی سفیر دیپک میتل کی طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دوبارہ طالبان کے کنٹرول میں چلے جانے اور ہندوکش کی اس ریاست سے امریکا کے فوجی انخلا کی تکمیل کے اگلے ہی روز بھارتی سفیر نے پہلی مرتبہ دوحہ میں طالبان کے ایک مرکزی عہدیدار سے ملاقات کی۔
نئی دہلی سے منگل 31 اگست کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ قطر میں تعینات بھارتی سفیر دیپک متل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانک زئی سے پہلی مرتبہ ایک ملاقات کی۔
ملاقات طالبان کی درخواست پر ہوئی
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات طالبان کی درخواست پر ہوئی اور یہ کابل پر رواں ماہ کے وسط میں طالبان کے قبضے کے بعد سے نئی دہلی اور سخت گیر مذہبی سوچ کے حامل افغان طالبان کے مابین اپنی نوعیت کا اولین باقاعدہ رابطہ تھی۔
Indian Ambassador to Qatar, Deepak Mittal, met head of Taliban's political office Sher Mohammad Abbas Stanekzai in #Doha.#Afghanistan | @Geeta_Mohan https://t.co/QrE9IpstUQ
— IndiaToday (@IndiaToday) August 31, 2021
بھارت ماضی میں طویل عرصے تک افغان طالبان کے بارے میں ان کے بھارت کے حریف ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ قریبی روابط کی وجہ سے تحفظات کا اظہا کرتا رہا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق دوحہ میں دیپک متل اور شیر محد عباس ستانک زئی کے مابین اس ملاقات میں ان بھارتی باشندوں کی سلامتی کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی، جو اب تک افغانستان میں موجود ہیں۔
افغانستان سے متعلق بھارتی خدشات
خارجہ امور کی بھارتی وزارت کے مطابق اس ملاقات میں قطر میں بھارتی سفیر متل نے ستانک زئی کو نئی دہلی کے ان خدشات سے بھی آگاہ کیا کہ بھارت مخالف عسکریت پسند بھارت کے خلاف اپنے حملوں میں اضافے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔
اس تشویش کے جواب میں طالبان کے دوحہ میں سیاسی دفتر کے سربراہ نے بھارتی سفیر کو یقین دلایا کہ نئی دہلی کے ان خدشات کا پوری طرح تدارک کیا جائے گا۔
طالبان کے نمائندے نے بھارتی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل کو مثبت انداز میں حل کیا جائے گا۔
قبل ازیں بھارت کی طرف سے یہ کہا جاتا رہا تھا کہ وہ ‘افغانستان میں اہم سٹیک ہولڈرز‘ کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہے۔ تاہم نئی دہلی نے کبھی بھی یہ تصدیق یا تردید نہیں کی تھی کہ بھارتی حکام نے کبھی طالبان کی قیادت یا ان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C