قندھار میں بم دھماکہ: کیا اس کا ہدف سیکیورٹی فورسز تھیں؟
👁️ 77 بار دیکھا گیا
قندھار میں بم دھماکہ: کیا اس کا ہدف سیکیورٹی فورسز تھیں؟
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) افغانستان میں حکام نے پیر کو کہاہے کہ جنوبی شہر قندھار میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے، جو ملک کے سخت گیر طالبان حکمرانوں کا سیاسی ہیڈ کوارٹر ہے۔
متعدد ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ اس بم دھماکے میں طالبان کی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تھا، اور ہلاکتوں کی تعداد سرکاری طور پر بتائی جانے والی تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔
Four people were killed in an explosion in Kandahar, say sources to Aamaj News
Taliban sources from Kandahar Province confirm to Aamaj News that 4 people were killed as a result of an explosion in Kandahar city.
The Taliban have not said anything about this so far.#aamajnews pic.twitter.com/hXZskoR8pp
— Aamaj News English (@aamajnews_EN) May 20, 2024
حملے کے بارے میں قندھار پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بم دارالحکومت کابل کی طرف جانے والی سڑک پر ایک ٹھیلے پر نصب کیا گیا تھا، اور ہلاک ہونے والے عام شہری تھے۔
فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن شبہ اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ علاقائی تنظیم پر ہے، جسے داعش خراسان یا IS-K کہا جاتا ہے، جو عام طور پر طالبان ارکان اور ملک کی اقلیتی شیعہ برادری کو نشانہ بناتی ہے۔
بامیان حملہ
اس سے ایک روز قبل داعش نے اتوار کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر افغانستان کے وسطی صوبہ بامیان میں غیر ملکی سیاحوں پر مسلح افراد کے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ جس میں تین ہسپانوی سیاحوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے کہا ہے کہ حملے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ حملے میں تین غیر ملکی سیاحوں کے علاوہ ایک افغان شہری بھی مارا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار غیر ملکی اور تین افغان زخمی بھی ہوئے۔
اسپین کی وزارت خارجہ نےبتایا تھاکہ حملے میں تین ہسپانوی سیاح ہلاک اور کم از کم ایک ہسپانوی زخمی ہوا ہے۔
وزارتِ خارجہ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ سفارت کاروں کا ایک وفد متاثرہ شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے کابل روانہ ہو رہا ہے۔
ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سینچیز نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں کے قتل کی خبر سن کر انہیں صدمہ ہوا ہے۔
افغانستان میں غیر ملکی سیاحوں پر فائرنگ کی اب تک کسی بھی گروپ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
بامیان کا پہاڑی علاقہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا گھر ہے اور وہاں بدھا کے ان دو بڑے مجسموں کے نشانات باقی ہیں جنہیں طالبان نے 2001 میں اپنے سابق دور حکومت میں اڑا دیا تھا۔
قندھار پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہےکہ حملے کے ذمہ داروں کو پکڑنے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3288 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C