لاہور، شیخوپورہ، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے
👁️ 287 بار دیکھا گیا
لاہور، شیخوپورہ، چکوال اور گوجرانوالہ میں بھارتی ڈرونز مار گرائے گئے
لاہور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بھارتی جاسوس ڈرونز کی یلغار کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں لاہور، شیخوپورہ، چکوال اور گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بھارتی ڈرون گرائے گئے یا گر کر تباہ ہوئے۔ سیکیورٹی اداروں نے تمام واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم کسی بھی واقعے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لاہور ائیر پورٹ میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا
پاکستان نے لاہور کے والٹن روڈ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون کو الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ذریعے جام کر کے زمین پر گرایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون لاہور ایئرپورٹ کے قریب حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملبہ تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد نیول ہیڈکوارٹر والٹن کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور میڈیا کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
شیخوپورہ کے قریب ڈرون تباہ
شیخوپورہ کے علاقے چار چک رسالہ کے قریب کھیتوں میں بھارتی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا۔ رینجرز، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔
سیکیورٹی اداروں نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چکوال کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع
ضلع چکوال کے تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب بھی ایک ڈرون گرنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈرون گرنے سے قبل علاقے میں سائرن بجنے کی آواز آئی، جس کے فوراً بعد ایک دھماکے جیسی آواز سنائی دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے لیا ہے۔
گوجرانوالہ کینٹ کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا گیا
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے گوجرانوالہ کے کینٹ ایریا کے قریب بھی ایک بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں مشکوک پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
صورتحال سنگین، سیکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان پر بھارت کی حالیہ مبینہ جارحیت کے بعد دونوں ممالک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحدوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کی کوششیں قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور ان واقعات کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C