لاہور: حکومت فوج کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال
👁️ 54 بار دیکھا گیا
لاہور: حکومت فوج کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال
لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور فوج پاکستان تحریک انصاف کے نہیں ہیں۔ حکومت فوج کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔
لاہور میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کو تجربوں کی بنیاد پر چلا رہی ہے۔ حکومت نے سو سے زائد سینئر افسران کا تبادلہ کیا۔ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی ملک کیسے چلانا ہے۔احسن اقبال نے کہا ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی حال ہوگا، ہر ناکامی کا الزام افسروں پر لگایا جاتا ہے۔ قصور افسران کا نہیں وزیراعظم کا ہے۔ 3 دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی۔
احسن اقبال نے کہا وزیراعظم نے اقتصادی اور قانونی ٹیم کو شاباش دی کیا انہوں نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کو شاباش دی ہے، دس لاکھ سے زائد لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا سابق حکومت میں پاکستان کی کرنسی ایشیا میں مضبوط تھی لیکن آج پاکستان کا روپیہ کمزور ترین ہے۔
انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو نیند کیسے آجاتی ہے؟کتنے دورے کئے وزیراعظم یا وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کرنے کیلئے۔
انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی ملتان میں مریدوں کے سامنے کھڑے ہو کر بس بیان جاری کر دیتے ہیں احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہو رہی ہے اور موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3448 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C