لاہور: مسلم لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
👁️ 66 بار دیکھا گیا
لاہور: مسلم لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو) متنازع تقریر کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف شہری کی درخواست پر ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں مختلف دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں 120 ،120 بی، 153 ،153 اے، 500 اور 505 ون بی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے حکومت اور ملک کی سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایم این اے نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C