لبنان: ‘الیکٹرونک ڈیوائسز’ میں مزید دھماکوں سے 14 افراد ہلاک، 450 سے زائد زخمی
👁️ 193 بار دیکھا گیا
لبنان: ‘الیکٹرونک ڈیوائسز’ میں مزید دھماکوں سے 14 افراد ہلاک، 450 سے زائد زخمی
بیروت (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف علاقوں میں مزید الیکٹرونک ڈیوائسز پھٹنے سے چودہ افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق عسکری تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بیروت میں گروپ کے زیرِ استعمال واکی ٹاکیز پھٹنے سے دھماکے سنے گئے۔
‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ علاقوں میں سولر انرجی سسٹمز بھی پھٹے ہیں جب کہ حزب اللہ کے تین اہلکاروں اور ایک بچے کے جنازے کے مقام پر مزید دھماکے ہوئے ہیں۔
حزب اللہ کے المنار ٹی وی کا کہنا ہے کہ حالیہ دھماکے لبنان کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکی پھٹنے سے ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے بھی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بیروت کے نواحی علاقوں میں کئی واکی ٹاکی پھٹے ہیں۔
https://x.com/AFP/status/1836486510469878151?t=XLktHzoLcjFEVp-7ou8cbw&s=19
بدھ کو دھماکوں کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب لبنان میں منگل کو مختلف مقامات پر کمیونی کیش ڈیوائس پیجر پھٹنے سے درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
حزب اللہ نے پیجرز کے منگل کو ہونے والے ہلاکت خیز دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو ان دھماکوں کی سزا دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C