لبنان: بیروت پر اسرائیلی ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 5 جنگجو ہلاک، گاڑی تباہ
👁️ 361 بار دیکھا گیا
لبنان: بیروت پر اسرائیلی ڈرون حملہ، حزب اللہ کے 5 جنگجو ہلاک، گاڑی تباہ
بیروت (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/ڈی پی اے) لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے منگل کو بیروت کے جنوب میں ایک گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ دارالحکومت سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں جیہ اور برجا کے قصبوں کے درمیان پیش آیا۔
اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے جائے وقوعہ پر ایک مسجد کے قریب جلی ہوئی گاڑی دیکھی، جہاں فوجی بھی تعینات تھے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک روز قبل ہی لبنان کے مشرقی بقاع وادی میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ لبنان کی وزارتِ صحت اور حزب اللہ نے تصدیق کی کہ یہ پانچوں افراد حزب اللہ ملیشیا کے رکن تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے بقاع وادی میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں گروپ کی ایلیٹ رضوان فورس کے تربیتی مراکز بھی شامل تھے۔ اسرائیلی فوج کے عربی ترجمان اویخائی ادرعی نے کہا کہ کارروائی کا مقصد حزب اللہ کی عسکری صلاحیت کو دوبارہ ابھرنے سے روکنا ہے۔
گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت حزب اللہ کو دریائے لیتانی کے شمال میں واپس جانا تھا جبکہ اسرائیل کو لبنان سے اپنی فوج نکالنا تھی، تاہم اسرائیلی افواج اب بھی پانچ اسٹریٹجک مقامات پر قابض ہیں۔
لبنانی حکومت نے حال ہی میں فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ سال کے آخر تک حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ تیار کرے، جو امریکی دباؤ اور اسرائیلی خدشات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
یورپی یونین حزب اللہ کے عسکری ونگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے، تاہم اس کی وسیع تر سیاسی شاخ اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 512 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C