لبنان کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کے 7 جنگجو ہلاک
👁️ 75 بار دیکھا گیا
لبنان کے اسلحہ ڈپو پر اسرائیل کا فضائی حملہ، حزب اللہ کے 7 جنگجو ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز) اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے کے قریب واقع حزب اللہ کے ایک ڈپو پر فضائی حملہ کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیل نے ایک امدادی مرکز اور حزب اللہ کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس میں مجموعی طور پر 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
Lebanon's Hezbollah said it launched dozens of rockets at an Israeli town over the border in response to deadly Israeli strikes on a village in southern Lebanon a day earlier https://t.co/6NsB1Xbu63
— Reuters (@Reuters) March 27, 2024
حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے دو قصبوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ہمارے 3 جانباز ہلاک ہوگئے جب کہ 2 زخمی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جس میں شدت پسند تنظیم حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2006 کی لبنان جنگ کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپیں بدترین سرحد پار مداخلت ہے۔ جس کا آغاز اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے کیا ہے۔
اسرائیل حماس کے 7 اکتوبر کی حملے کا معاون و مددگار لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو سمجھتا ہے اور چار ماہ سے حزب اللہ اور حماس کو لبنان میں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C