لکی مروت میں جے یو آئی رہنما سمیت دو افراد ہلاک، انڈس ہائی وے پر احتجاج
👁️ 251 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں جے یو آئی رہنما سمیت دو افراد ہلاک، انڈس ہائی وے پر احتجاج
لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما اور سابق ویلیج ناظم گل زرین سمیت دو افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واقعے کے خلاف جے یو آئی کارکنوں اور ہلاک افراد کے لواحقین نے پشاور-کراچی انڈس ہائی وے بلاک کرکے احتجاج شروع کر دیا اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
پولیس کے مطابق لکی مروت کے علاقے خانزادہ خیل میں سڑک کے کنارے سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت گل زرین ٹھیکیدار اور مطیع اللہ کے نام سے کی ہے۔ دونوں کا تعلق لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکہ سے بتایا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق گل زرین سابق ویلیج ناظم تھے اور جمعیت علمائے اسلام کی تحصیل سطح کی تنظیم میں بھی سرگرم تھے۔
واقعے کے بعد جے یو آئی کارکنوں، مقامی رہنماؤں اور لواحقین نے تاجہ زئی کے مقام پر لاشیں رکھ کر پشاور-کراچی انڈس ہائی وے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دی، جس کے باعث شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسجد محمود نے بھی شرکت کی اور ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گل زرین اور مطیع اللہ کو پولیس امن کمیٹی نے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ مظاہرین نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
احتجاجی شرکا کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں انصاف کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ہلاک افراد کی نمازِ جنازہ بھی پشاور-کراچی انڈس ہائی وے پر ادا کی جائے گی۔
تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کے الزامات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C