لکی مروت میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد ہلاک
👁️ 27 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس کانسٹیبل کو اغوا کرنے کے بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز گاؤں لنڈ احمد خیل علاقہ تھانہ صدر میں پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ اور اس کے دوسرے ساتھی امان اللہ کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔
امان اللہ کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا جبکہ فرمان اللہ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس کانسٹیبل فرمان اللہ پولیس لائن لکی مروت میں نائٹ ڈیوٹی پر تھا۔
ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ چند مہینے پہلے اشتہاریوں کے ساتھ مقابلے میں بھی زخمی ہوا تھا۔
مسلح افراد مذکورہ پولیس کانسٹیبل کو موٹرسائیکل پر زبردستی اپنے ساتھ وانڈہ سیمو پہاڑ لے گئے تھے اور بعد میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C