لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شہباز خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
#Pakistan: A policeman was killed in a gun attack last night in the Shahbaz Khel area of Lakki Marwat district. https://t.co/f81ss9vwnC
— ???? (@cozyduke_apt29) June 9, 2023
دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ذکریا کے نام سے ہوئی، پولیس کی جانب سے جوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
لکی مروت: شہبازخیل میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سےشہید ہونے والے کانسٹیبل زکیریا کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں ادا کر دی گئی.
نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت محمد اشفاق خان،پاک فوج کے افسران اور ایس ڈی پی اوز سمیت پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی. pic.twitter.com/np1MQW1n4y— KP Police (@KP_Police1) June 9, 2023
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ضلع سوات کے شہر مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس پر حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو اہلکار عمر خان اور اشرف علی معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، دونوں اہلکاروں کے سروں پر گولیاں لگیں۔
ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5231 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C