لیہ: وزیراعظم عمران خان کا ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان
👁️ 72 بار دیکھا گیا
لیہ: وزیراعظم عمران خان کا ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان
لیہ (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کیخلاف ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے رینجرز کو ہدایات جاری کردیں۔
لیہ میں عوام کیلئے صحت سہولت کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صحت کارڈ کے اجراء سے صحت کا نظام بہتر ہوگا، نجی شعبے کی دلچسپی بڑھے گی، نجی شعبے کو اسپتالوں کی تعمیر کے لیے سرکاری زمین فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ رینجرز کو اس حوالے سے ہدایت کردی ہے۔
خیال رہے کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقے کے پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کے مطابق لادی گینگ کے کارندے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں روپوش ہیں جن کی تلاش کیلئے آپریشن گزشتہ روَز سے ہی جاری ہے، قبائلی فورس بارڈر ملٹری پولیس کو پنجاب پولیس اور رینجرز کی مدد بھی حاصل ہے بہت جلد گینگ کا صفایا کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ لادی گینگ نے گزشتہ روز تین افراد کو قبائلی علاقے کشوبہ سے اغوا کیا تھا جن میں سے ایک کو اغوا کے دوران فائرنگ کرکے مار دیا تھا، دوسرے کو گینگ سربراہ خدابخش نے تیز دھار آلہ سے جسم کے اعضا کاٹ کر قتل کردیا تھا اور اس دوران اپنے ساتھی سے ویڈیو بھی بنواتا رہا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1397260854819659777?s=19
لادی گینگ کے سربراہ نے ویڈیو میں بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی ہارون کے قاتلوں کو مار ڈالا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی گینگ کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C