مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا
👁️ 51 بار دیکھا گیا
مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا
مالی (ڈیلی اردو) افریقی ملک مالی میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ فورسز نے صدر سے جبری استعفیٰ لیا، اسمبلیاں تحلیل کردی گئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فوجی ترجمان نے مناسب وقت کے اندر ملک میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کردیا جبکہ باغیوں نے ملک کا انتظام چلانے کے لئے قومی کمیٹی برائے عوامی نجات بنانے کا اعلان کیا ہے۔
صدر ابراہیم بوبکر کیتا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ مجھے اقتدار میں رکھنے کی خاطر خون کی ایک بھی بوند بہائی جائے۔آج اگر ہماری فوج کے چند عناصر مداخلت کرکے یہ معاملہ ختم کرنا چاہتے ہیں تو میرے پاس اور کوئی چارہ ہی کیا ہے؟مجھے کسی سے نفرت نہیں ہے، میرے ملک سے میری محبت مجھے اس کی اجازت نہیں دیتی ہے۔ خدا ہماری حفاظت کرے۔
دوسری طرف اقوام متحدہ نے مالی کے صدر اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا اور افریقن یونین نے مالی کی رکنیت معطل کردی۔
اُدھر مغربی افریقا کے پندرہ ممالک نے مالی کے لئے سرحدیں بند کردیں، امریکا کی جانب سے مالی میں فوجی بغاوت کی مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ مالی میں فوجی بغاوت خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتی ہے جبکہ چین نےبھی طاقت کے بل بوتے پر حکومت کی تبدیلی کی مخالفت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: آبنائے ہرمز کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، انخلا آپریشن معطل
26/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر میں دھماکا، ایک شخص ہلاک
26/June/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
بلوچستان: قلات سے اغوا ہونے والے اے ایس ایف ڈپٹی ڈائریکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد
25/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
کشمیر میں بھارتی فوج پر کِشتواڑ پولیس اسٹیشن پر حملے کا مقدمہ درج، اعلیٰ فوجی افسران نامزد
25/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
پاکستان بھر میں عاشورہ محرم کے موقع پر سخت سکیورٹی، ہزاروں اہلکار تعینات
25/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4628 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2134 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1925 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C