متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے
👁️ 212 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل اور ڈرون حملے
ابوظہبی (ڈیلی اردو/روئٹرز) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں اور تین ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، جب دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام خطرات کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
روئٹرز کے مطابق اس واقعے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
اماراتی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ریاست کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔
اسی دوران خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے ایک بار پھر اس کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے کیے، تاہم ابوظہبی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا ان حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق ان حملوں کا جواب دیا گیا ہے۔
دوسری جانب خطے میں کشیدگی کے باوجود سفارتی سطح پر امن کوششیں بھی جاری ہیں۔
امریکہ کی جانب سے نئی امن تجاویز پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی ہیں، جبکہ ایرانی ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C