محسن داوڑ اور علی وزیر کے مطالبات بالکل درست ہیں، اہم حکومتی وزیر پی ٹی ایم کے حق میں بول پڑے
👁️ 61 بار دیکھا گیا
محسن داوڑ اور علی وزیر کے مطالبات بالکل درست ہیں، اہم حکومتی وزیر پی ٹی ایم کے حق میں بول پڑے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر آئین و قانون سے بالاتر نہیں، ان کے مطالبات جائز ہے، طریقہ کار غلط ہے، افغانیوں کو شناختی کارڈ دینے کے مسئلہ پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کریگی وہی کرینگے۔ پاکستان نے کسی بھی سطح پر افغان مہاجرین کو بے آسرا نہیں چھوڑا،جون 2019 تک فاٹا کے بجٹ کی ذمہ داری سیفران کی ہے، وزیراعظم افغان مہاجرین کے حوالہ گلوبل ایونٹ میں شرکت کریں گے،سیفران پیشہ وارانہ طریقے سے اپنا کام کررہی ہے، آنے والے دنوں میں سیفران کو مزید پیشہ ور بنائیں گے۔
بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چالیس سالوں میں جو قربانیاں دیں اسکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ افغان اور سوویت یونین لڑائی کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے دروازے کھولے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے کسی بھی سطح پر افغان مہاجرین کو بے آسرا نہیں چھوڑا۔
انہوں نے کہاکہ دینا بھر میں مہاجرین کیمپس میں رہتے ہیں جبکہ پاکستان میں 68 فیصد افغان مہاجرین کیمپس سے باہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اشرف غنی کی زیادہ ترکابینہ پاکستان کے کیمپوں میں رہی انہوںنے کہاکہ افغانستان کے لیے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے موجودہ سفیر بھی ہنگو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ ڈونرز نے کبھی افغان مہاجرین کے حوالہ سے اپنی پوری ذمہ داری پوری نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔انہوںنے کہاکہ ہم سولہ لاکھ افغان مہاجرین کو بینکنگ سسٹم میں لیکر آئے۔
وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہاکہ کچھ لوگ زبان کے نام پر انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی زمینی جنگ لڑ رہا ہے،باہر کی دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان مہاجرین کے حوالہ سے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ منشیات اور اسلحہ کلچر کا کبھی ذمہ دار افغان مہاجرین کو نہیں ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم افغان مہاجرین کے حوالہ گلوبل ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ جون 2019 تک فاٹا کے بجٹ کی ذمہ داری سیفران کی ہے،ابھی تک فاٹا کو 95 ارب کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیفران نے 42 ارب کی خصوصی گرانٹ بھی جاری کی ہے،سیفران پیشہ وارانہ طریقے سے اپنا کام کررہی ہے، آنے والے دنوں میں سیفران کو مزید پیشہ ور بنائیں گے۔
شہر یارآفریدی نے کہاکہ بارڈر پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ بارڈر مینجمنٹ کے میکنزم کو پہلے سے بہتر کیا ہے،انہوںنے کہاکہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے والوں کی نفی کرینگے۔انہوںنے کہاکہ محسن داوڑ اور علی وزیر آئین و قانون سے بالاتر نہیں،ہم کہہ چکے ہیں کہ انکے مطالبات جائز ہیں لیکن طریقہ غلط ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی کو ملک سے زبردستی نہیں نکال سکتے۔ انہوںنے کہاکہ افغانیوں کو شناختی کارڈ دینے کے مسئلہ پر پارلیمنٹ جو فیصلہ کریگی وہی کرینگے۔
جب وزیر داخلہ تھا تو محسن داوڑ اور علی وزیر وزیر کو بلا کر تمام بات سنی۔انہوںنے کہاکہ بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کو بحال کیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت کی نیت غلط ہوتی تو کیا محسن داوڑ کو چھبیسویں آئینی ترمیم پیش کرنے دیتے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بی ایل اے کو بھی گلے لگایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی کو گلہ شکوہ ہے تو بیٹھ کر بات کرے۔ انہوںنے کہاکہ پشتون مہذب طریقہ سے جرگہ میں دلائل کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے نکال کر انکو سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C