مردان: ڈاکٹر اسفند یار خٹک کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
👁️ 53 بار دیکھا گیا
مردان: ڈاکٹر اسفند یار خٹک کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
مردان (ویب ڈیسک) کاٹلنگ پولیس نے ینگ ڈاکٹر اسفند یار خٹک قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان بھائیوں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے شریک واردات ملزم کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں گرفتار ملزمان نے اعترف جرم بھی کرلیا۔
ڈی پی او مردان سجاد خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 27 اپریل کو علاقہ تھانہ کاٹلنگ کی حدود میں مسجد کی نکاسی آب پر تین ملزمان جن میں دو بھائی مشرف اورعلی زر عرف زرے پسران محمد شیر اور حضرت علی ولد مشرف ساکنان انزرگی کاٹلنگ نے ڈاکٹر اسفند یار خٹک اور اس کے والد ماہر تعلیم پرنسپل تاج نبی خٹک کے ساتھ مسجد سے پانی کی نکاسی پر تکرار کی اور بہ ارادہ قتل فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ینگ ڈاکٹر اسفند یار اور اسکا والد شدید زخمی ہوگیا تھا جنھیں MMC مردان منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹر اسفند یار خٹک زخموں کی تاب نہ لاسکے اور جان بحق ہوگیا۔ پرنسپل تاج نبی خٹک نے زخمی حالت میں ملزمان کے خلاف واقع کی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ مشرف اور علی زر نے ان پر فائرنگ کی۔
ڈی پی او مردان سجاد خان نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کا سختی سے نوٹس لے کر واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی کاٹلنگ قاضی عصمت اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او کاٹلنگ اور تفتیشی افسر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں نامزد دو مرکزی ملزمان بھائی مشرف اور علی زر عرف زرے کو 72 گھنٹوں کے دوران گرفتار کر کے آلہ قتل پستول 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا اور تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ تیسرے شریک واردات ملزم حضرت علی کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ واقعے میں جان بحق ہونے والے ینگ ڈاکٹر اسفندیار خٹک حال ہی میں مانسہرہ کے ہسپتال میں میڈیکل آفیسر تعینات ہوئے تھے جبکہ انکے والد مشہورماہر تعلیم اور حیاء سیری دیر میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل تھے جن کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 479 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 336 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8875 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4658 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3493 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2492 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2250 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1936 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C