مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک، 10 زخمی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار ہلاک، 10 زخمی
مستونگ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو مبینہ طور پر دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ہلاک اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد قومی شاہراہ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جبکہ علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C