مسنگ پرسنز کیسز نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی
👁️ 211 بار دیکھا گیا
مسنگ پرسنز کیسز نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے ملاقات کی جس میں صحافیوں کو عدالتی کارروائی کے دوران پیش آنے والی مشکلات سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن یہ تعمیری تنقید ہو۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں، ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی،۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی سمت کو تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جا سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں کوئٹہ گیا تو پانچ بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنز کے بارے میں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیسز کو ٹیک اپ کیا جائے گا، بلوچ اور سندھی شہریوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، سندھی اور بلوچ ججز کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا میرا وژن یہ ہے سپریم کورٹ میں کیس فائل ہو تو سائل کا ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر لیا جائے، سائل کا واٹس ایپ اور ای میل ایڈریس لینے سے کیس کی فائلنگ سے فیصلے تک تمام آرڈرز ملتے رہیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ارجنٹ درخواستوں کی سماعت کا مکینزم بھی بنا رہے ہیں، ہمارے ججز نے آٹھ ہزار کیسز مختصر وقت میں نمٹائے ہیں، کیس مینجمنٹ بہتر کرنے سے انضاف کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کا کہنا تھا انتخابی عذر داریوں کو سننے کے لیے سپیشل بینچز بنائے جا چکے ہیں، فوجداری اور ٹیکس کے مقدمات کے لیے بھی سپیشل بینچز کام کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ مستحق سائلین کو ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مفت وکیل کی سہولت دیں گے، جیلوں کے دوروں میں قیدیوں نے سالہہ سال کیسز کے فیصلے نہ ہونے کی شکایت کی، قیدیوں کی اس شکایت پر میں بہت شرمندہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں روزانہ پرانے دو تین کیسز کو سپیشل بینچز میں سنا جائے گا، سپریم جوڈیشل کونسل کو متحرک کردیا گیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی چل رہی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اے ڈی آر پر جسٹس منصور علی شاہ نے بہت کام کیا ہے، جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر پر کام پر سلام پیش کرتا ہوں، اے ڈی آر کا نظام کا آغاز اسلام آباد سے کیا جائے گا، اے ڈی آر کے نظام کو اسلام آباد کے بعد باقی اضلاع تک لے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا ہم سب ججز آپس میں بھائی ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں ٹھیک ہوں گی، اپنی رائے کسی ساتھی دوست پر مسلط نہیں کرتا، میری رائے ہے مشترکہ دانش کے ساتھ آگے چلنا چاہیے، عدلیہ کے لیے گذشتہ تین چار سال مقدمات کی وجہ سے بڑے سخت تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا وہ وقت گزر گیا جب ججز نے ایک دوسرے کے خلاف پوزیشن لی ہوئی تھی اور ججز کسی الزام پر جواب نہیں دے سکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں امریکی اڈے کے قریب تخریب کاری کا شبہ، ایران سے تعلق کی تحقیقات
27/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
واشنگٹن کا حوثیوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کا اعلان، اسلحہ اور مالی وسائل روکنے کی کوششیں جاری
27/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کے سربراہ البرہان کا جنگ بندی سے انکار، امریکا سے کشیدگی کے دوران اخوان المسلمون سے تعلقات پھر زیرِ بحث
27/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C