مفتی منیب الرحمن نے قمری کیلنڈر کو غلط ثابت کردیا
👁️ 74 بار دیکھا گیا
مفتی منیب الرحمن نے قمری کیلنڈر کو غلط ثابت کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے وزارت سائینس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کلینڈر کو غلط ثابت کر دیا ہے،وزارت مذہبی امور نے قمری کلینڈر کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر کی سربراہی میں ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا ، مفتی شہاب الدین پوپلزئی،چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز سمیت مختلف مسالک کے علماء کمیٹی میں شامل ہیں۔ وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کے بناے گئے کلینڈر کا جائزہ لینے کیلئے وزارت مذہبی امور میں وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت سائینس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کردیا اس موقع پر چیرمین رویئت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزارت سائینس کے کلینڈر کے مطابق یکم صفر پیر کو ہونا تھا لیکن پیر کو ماہ صفر کا چاند نطر نہیں آیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے کلینڈر کے مطابق یکم صفر بروز منگل ہونی تھی جو درست ثابت ہوئی۔وزارت مذہبی امور میں بلائے گئے اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ اوقاف اور وفاقی المدارس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔معاملے کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی کاروائی کو ان کیمرہ کیا گیا تاکہ معاملے کا کھل کر جائزہ لیا جائے۔ان کیمرہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری نے معاملے کے حل کیلئے چھ رکنی ورکنگ گروپ بنا دیا جس میں چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل،سیکرٹری وفاق المدارس حینف جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شامل کیا گیا ہے ورکنگ گروپ قمری کلینڈر کے نفاذ پر کام کرے گا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورا لحق قادری نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ملک میں عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعے کے خاتمے کیلئے اجلاس بلایا گیا تھا اجلاس میں قمری کلینڈر کے حوالے سے بحث کی گئی ہے اور مسئلے کے حل کیلئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیدیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت روئیت ہلال کمیٹی کی ری سٹرکچرنگ کرے گی اور اس کے ممبران کی تعداد بھی کم کرے گی انہوں نے کہاکہ روئیت ہلال کمیٹی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : کوٹ گلان میں سکول کی عمارت پھر نشانہ، بچوں کا آخری کمرہ بھی تباہ
05/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی
05/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5076 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C