مقبوضہ کشمیر: مسلسل 29واں روز ،کرفیو اور پابندیاں برقرار
👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر: مسلسل 29واں روز ،کرفیو اور پابندیاں برقرار
سرینگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ، غذائی قلت کا بحران پیدا ہوگیا ، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔
مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کے باوجود کشمیریوں کی جانب سے مزاحمت میں کمی نہیں آئی، سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں کشمیری نوجوان سخت پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر احتجاج کررہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کو لاگو کرکے ہزاروں کشمیریوں حراست میں لے لیا ہے، متعدد جیلوں اور درجنوں اب تک قتل کیے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی حکومت کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوئی بھی پولیس اہلکار کسی بھی شہری کو گھر یا باہر سے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتا ہے اور گرفتار کیے گئے شہری کے اہل خانہ کو اطلاع نہیں دی جاتی نہ ہی اسے قانونی امداد حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
ایک اور کالے قانون پی ایس اے کے تحت بغیر عدالتی سماعت کے کم سے کم دو سال تک اور کسی کو بھی بلا لحاظ عمر قید کیا جا سکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 35 ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جا رہی ہے، وادی میں حریت رہنماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C