مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیو توڑ کر بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، فائرنگ سے 52 افراد زخمی
👁️ 155 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر: ہزاروں افراد کرفیو توڑ کر بھارت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، فائرنگ سے 52 افراد زخمی
سرینگر (مابیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے حالیہ اقدام کے خلاف ہزاروں کشمیری کرفیو کو توڑ سرینگر میں سڑکوں پر نکل آئے۔
بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے آرٹیکل 370 کو اپنے آئین سے نکال دیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت ایک حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو روکنے کے لیے 4 اگست کی رات سے انٹرنیٹ، ٹیلی فون سروس بند کرکے کرفیو بھی نافذ کیا جو تاحال برقرار ہے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس ) کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کرفیو توڑ کر نماز جمعہ کے بعد سرینگر کے علاقے سعورا میں نکل آئے اور قابض بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
اس دوران قابض فوج نے ایوا پل پر مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور گولیاں فائر کیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی فورسز نے مظاہرین پر آنسوگیس اور پیلیٹ گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے 52 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں سے کم از کم تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
بی بی سی کے مطابق مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پیلیٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیری زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے مسافر بس کو بھی نشانہ بنایا، پیلیٹ گن کے چھرے لگنے سے ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔
سعورا ہسپتال میں زیر علاج ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ایوا پل پر پولیس کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس سے بچنے کے لیے متعدد خواتین اور بچوں نے پانی میں چھلانگیں لگائیں۔
ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ سعورا میں ہونے والے احتجاج میں 10 ہزار کے لگ بھگ لوگ شریک ہوئے جو کہ کرفیو کے دوران اب تک کا سب سے بڑا احتجاج ہے۔
دوسری جانب نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کی حریت قیادت سمیت اس مرتبہ بھارت نواز عبدللہ خاندان کے اہم افراد کو بھی گرفتار یا نظر بند کر رکھا ہے جب کہ سیکڑوں دیگر کشمیری شہری بھی عقوبت خانوں میں بند ہیں۔
بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کر دیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
https://twitter.com/NicolaCareem/status/1160107113890426880?s=19
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی تعداد اس وقت 9 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی بھر میں کرفیو نافذ ہے، ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، کئی بڑے اخبارات بھی شائع نہیں ہو رہے۔
بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے، 7 اگست کو کشمیری شہریوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف احتجاج کیا لیکن قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے 8 اگست کو کشمیر میں احتجاج کرنے والے تقریباً 500 کشمیریوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ حریت قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنما محموبہ مفتی اور فاروق عبداللہ بھی نظر بند ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C