مودی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
👁️ 125 بار دیکھا گیا
مودی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈائون ختم کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت کے سربراہ اکار پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت 15 اگست کو اپنا یوم آزادی منا رہا ہے ایسے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی عوام ان کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہیں تو انہیں گزشتہ 12 روز سے جاری بلیک آئوٹ ختم کر دینا چاہیے۔
انہوں نے نریندر مودی پر زور دیا کہ انہیں خطے کے لوگوں کو سننا چاہیے اور ان سے مذاکرات کرنے چاہئیں جب ان کی زندگیاں حکومت کے فیصلے سے متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے پیاروں سے رابطے اور اظہار رائے کی آزادی حاصل نہیں۔
پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر فاروق عبداﷲ، عمر عبداﷲ اور محبوبہ مفتی سمیت اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو قید کرنے پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری مقبوضہ وادی میں مواصلات کا نظام بند کرنا عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C