میانوالی میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
میانوالی میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ، جوابی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک
میانوالی (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالاباغ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کی ٹیم پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔
اس ضمن میں سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ’مارا گیا دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر تھا جس کی شناخت حبیب الرحمٰن کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، کلاشنکوف اور ٹی ٹی پی کے اسٹیکر برآمد ہوئے‘۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے جن کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سرگودھا کے سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے‘۔
حملے کے نتیجے میں کسی سی ٹی ڈی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ حملہ اس لیے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پولیس اسٹیشنز اور چوکیوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں نے پنجاب میں اپنے ٹھکانے بنا لیے ہیں۔
قبل ازیں میانوالی کے ایک پولیس اسٹیشن پر بھی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے اس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکار محفوظ رہے تھے۔
اس حملے کے بعد پنجاب پولیس نے ضلع کے ناقابل رسائی اور دشوار گزار علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا تھا۔
گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے کرنے اور خفیہ اطلاعات پر مختلف اضلاع میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دیگر 11 اراکین کو گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا۔
رواں سال کے پہلا مہینہ جنوری، جولائی 2018 کے بعد ملک کے لیے سب سے ہلاکت خیز مہینہ ثابت ہوا تھا جس کے دوران ملک بھر میں ہوئے 44 حملوں کے نتیجے میں 134 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 254 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4645 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3484 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2244 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C