نائیجیریا: گلوکار کو توہین رسالت پر سزائے موت
👁️ 189 بار دیکھا گیا
نائیجیریا: گلوکار کو توہین رسالت پر سزائے موت
نائجیریا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) شمالی نائیجیریا میں ایک شرعی عدالت نے ایک موسیقار اور گلوکار کو نغمے میں بعض نازیبا الفاظ کے استعمال پر توہین رسالت کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔
نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ہے۔ شرعی عدالت نے امینو شریف کو ان کے ایک نغمے میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کیلئے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا مرتکب پایا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے تاہم انہیں اس فیصلے کے خلاف اونچی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اختیار دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امینو شریف نے اس برس مارچ کے مہینے میں اپنا ایک نغمہ’واٹس ایپ’ پر شیئر کیا تھا جس کے خلاف علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور بعض مظاہرین نے ان کے گھر کو بھی آگ لگا دی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں ہو پائی ہے کہ آخر کس طرح ان کے ایک نغمے کے کچھ الفاظ توہین مذہب کے مقامی قانون کے خلاف ورزی کرتے ہیں۔
ریاست کانو میں محکمہ انصاف سے وابستہ ایک ترجمان بابا جیبو ابراہیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یحیی امینو شریف کے خلاف شرعی عدالت میں چار ماہ تک مقدمے کی سماعت ہوئی اور سماعت کے دوران عدالت میں استغاثہ کے ساتھ ساتھ دفاعی وکیل بھی موجود رہے اور امینو کو پوری طرح سے قانونی مدد حاصل تھی۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس مقدمے کی سماعت سخت حفاظتی بند و بست کے ساتھ پوری طرح سے ایک بند کمرے میں ہوئی۔
شمالی نائیجیریا کی کئی ریاستوں نے سن 2000 میں شرعی قوانین کا نفاذ کیا تھا اور تب سے یحیی امینو شریف دوسرے شخص ہیں جنہیں توہین رسالت کے معاملے میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس علاقے میں 2000 میں شرعی قوانین کے نفاذ کے بعد سے ہی شرعی عدالتیں قائم کی گئی تھیں اور بہت سے مذہبی اور گھریلو تنازعات کا مقدمہ انہیں عدالتوں میں چلتا ہے۔
اسلامی شرعیت میں چوری کے مجرم کو ہاتھ کاٹنے کی سزا دی جا سکتی ہے اور بطور قصاص اگر کسی نے آنکھ پھوڑ دی ہو تو اس کی بھی آنکھ نکالی جا سکتی ہے۔ ان سخت شرعی قانون کے تحت شمالی نائیجیریا میں اب تک متعدد افراد کے جسمانی اعضا بھی کاٹے جا چکے ہیں۔
ریاست کانو کی طرح جہاں بھی شرعی قوانین نافذ ہیں وہاں ریاستی اور وفاقی عدالتیں بھی قائم ہیں تاہم انصاف کے نظام میں شرعی عدالتوں کو بھی مساوی اختیارات حاصل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C