ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ناگورنو کاراباخ پر آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا گیا
باکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) تین دہائیوں تک آرمینیا کے علیحدگی پسندوں کے زیرِ انتظام رہنے والے اس علاقے پر اب آذربائیجان کا جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔ ملکی صدر نے اس عرصے میں پہلی بار اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔
#UPDATE President Ilham Aliyev raised Azerbaijan's flag in Nagorno-Karabakh's main city on Sunday, cementing Baku's conquest of the region after last month's lightning offensive that led to an exodus of ethnic Armenians ⬇️ https://t.co/G3oraxtEhg
— AFP News Agency (@AFP) October 15, 2023
گزشتہ ماہ سے جاری کارروائیوں کے نتیجے میں نسلی آرمینیائی باشندوں کی نقل مکانی کا سلسہ مکمل ہونے کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے آج ناگورنو کاراباخ میں آذربائیجان کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ صدر کا ناگورنو کاراباخ کا یہ پہلا دورہ تھا۔ یہ علاقہ 1990 سے اب تک آرمینیا کے قبضے میں تھا۔ باکو حکومت کی جانب سے اس دورے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ یہ علاقہ رواں سال 24 ستمبر کے بعد سے ہونے والے تنازعات کے بعد اب آذربائیجان کی فوج کے قبضے میں ہے اور اسے مکمل طور پر آرمینیائی علحیدگی پسندوں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ یہ علحیدگی پسند تین دہائیوں سے اس علاقے پر قابض تھے۔
صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ‘خنکندی‘ شہر میں جمہوریہ آذربائیجان کا قومی پرچم بلند کیا اور عوام سے خطاب کیا۔‘‘
اندازوں کے مطابق اس علاقے میں رہائش پذیر سوا لاکھ سے زائد آرمینیائی باشندے واپس آرمینیا کا رخ کر چکے ہیں۔ صدر کا یہ دورہ آذربائیجان کے صدر بننے کے 20 سال بعد ہوا ہے۔ اپنی آمرانہ حکومت کے دوران علیوف نے کاراباخ کو دوبارہ آذربائیجان کا حصہ بنانے کی ٹھان لی تھی۔
باکو حکومت کی جانب سے شائع کردہ تصاویر میں صدر کو جھنڈے کی تعظیم میں گھٹنوں پر بیٹھے اور پرچم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے شہر کے کئی تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا۔
علیوف کا یہ دورہ ایسے وقت پر ہوا جب پوپ فرانسس نے آج ہی کاراباخ کے قدیم گرجا گھروں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹ پیٹرز اسکوائر میں دعا کے دوران ان کا کہنا تھا، ” سنگین انسانی بحران کے علاوہ میں خطے میں عبادت گاہوں کے تحفظ کی اپیل کرنا چاہوں گا۔‘‘ انہوں نے نئے حکام اور تمام لوگوں سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ عبادت گاہوں کا احترام کریں۔ یاد رہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان پر کاراباخ میں نسل کُشی کا الزام لگایا ہے جس کی باکو حکومت تردید کرتی ہے۔
علیوف کا یہ دورہ کرغزستان میں سابق سوویت رہنماؤں کے اجلاس میں روسی رہنما ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد ہوا، جس میں آرمینیائی وزیر اعظم نے شرکت نہیں کی تھی۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ناگورنو کاراباخ پر تنازعہ سوویت یونین کے زوال کے بعد سے جاری ہے۔ ناگورنو کاراباخ کے پہاڑی علاقے میں بنیادی طور پر آرمینیائی آباد تھے اور 1917 میں روسی سلطنت کے زوال کے بعد آذربائیجان کا حصہ بن گیا۔ ان دونوں ممالک کے مابین 1990 اور 2020 میں اسی مسئلے پر تنازعات ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4821 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3562 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C