نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا: گورنر پنجاب چوہدری سرور
👁️ 57 بار دیکھا گیا
نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا: گورنر پنجاب چوہدری سرور
لاہور (ڈیلی اردو) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں نواز شریف کو جلدی بیرون ملک بھجوا دیں، یقین ہے آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے کسی جماعت نے اپنے نتائج حاصل نہیں کئے، نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کی، چاہتے ہیں جلد انہیں بیرون ملک بجھوا دیا جائے، کچھ قانونی پہلوؤں کی وجہ سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکل سکا، انتخابات سے قبل جو وعدے کیے تھے انشااللہ پورے کریں گے۔
ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی تمام رپورٹس ڈاکٹرز کو دے دی گئی تھیں، ان کو سٹیرائیڈز بھی دیئے گئے، نواز شریف کی شوگر کبھی کنٹرول نہیں ہوئی، وہ جب علاج کیلئے آئے ان کے پلیٹ لیٹس بہت کم تھے، کراچی کے ڈاکٹر طاہر شمسی کو بھی آن بورڈ لیا گیا، نواز شریف کے علاج کیلئے دیگر ڈاکٹرز کی مدد بھی لی۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا نواز شریف 6 نومبر کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے، وزارت داخلہ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق کلیئرنس لینے کا کہا، انہوں نے صوبائی حکومت سے میڈیکل رپورٹ طلب کی، وزارت داخلہ نے بیرون ملک علاج سے متعلق بھی رائے طلب کی، نواز شریف کی بیماری کی لمبی میڈیکل ہسٹری ہے، شوگر کا اثر گردوں اور پٹھوں پر بھی ہوتا ہے۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے مزید کہا نواز شریف جب تشریف لائے تو ان کی حالت تشویشناک تھی، ہم نے بورڈ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا، میڈیکل بورڈ خودمختار ہے، کوئی سیاسی دباؤنہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق بورڈ آج دوبارہ بیٹھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3329 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C