02/August/2026

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

👁️ 61 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

نوشکی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 

بیان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا، جسے بعد ازاں تباہ کر دیا گیا۔

 

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے لیے "فتنہ الہندوستان" کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔ 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C