نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، 90 ہزار اہلکار شامل ہونگے
👁️ 115 بار دیکھا گیا
نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقیں، 90 ہزار اہلکار شامل ہونگے
برلن (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) سرد جنگ کے بعد کی سب سے بڑی ان فوجی مشقوں میں تقریباً نوے ہزار اہلکار شامل ہوں گے اور نیٹو کے علاقائی دفاعی منصوبوں پر عمل درآمد کی مشق کریں گے۔
Exercise #SteadfastDefender24 will be the largest NATO exercise in decades, with 90,000 forces from all 31 Allies and Sweden.
It will demonstrate our transatlantic unity, strength, and ability to deploy forces rapidly, across thousands of kilometres, in any conditions pic.twitter.com/S0maGowj9A
— NATO (@NATO) January 19, 2024
نیٹو کے اعلیٰ کمانڈر جنرل کرس کیولی نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد اگلے ہفتے سے سرد جنگ کے بعد کی اپنی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز کرے گا، جس میں تقریباً 90000 اہلکار مہینوں تک جاری رہنے والے جنگی مشقوں میں حصہ لیں گے۔
کیولی نے جمعرات کے روز کہا کہ ان فوجی مشقوں کے دوران نیٹو کے اپنے علاقائی منصوبوں پر عمل درآمد کرنے کی مشق کی جائے گی۔ نیٹو اتحاد نے گزشتہ کئی دہائیوں میں پہلی مرتبہ وہ دفاعی منصوبے بنائے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ روسی حملوں کا کس طرح جواب دے گا۔
نیٹو نے اپنے اعلان میں روس کا نام نہیں لیا ہے لیکن اس کی اعلیٰ اسٹریٹیجک دستاویزات ماسکو کو اتحاد کے رکن ممالک کے لیے سب سے اہم اور براہ راست خطرے کے طورپر نشاندہی کرتے ہیں۔
ان فوجی مشقوں کی اہمیت کیا ہے؟
نیٹو کے اعلیٰ کمانڈر نے بتایا کہ ان فوجی مشقوں میں طیارہ بردار سے لے کر لڑاکو طیاروں سے لیس 50 سے زیادہ بحری جہاز، 80 سے زائد فائٹر جیٹ، ہیلی کاپٹر اور ڈرونز اور کم از کم گیارہ سو جنگی گاڑیاں بشمول 133 ٹینک اور 533 انفنٹری گاڑیاں، شامل ہوں گی۔
نیٹو نے کہا، “ثابت قدم محافظ 2024 نامی اس فوجی مشق کے ذریعہ یورپ کو تقویت دینے کے لیے شمالی امریکہ اور اتحاد کے دیگر حصوں سے تیزی سے افواج کو تعینات کرنے کی نیٹو کی صلاحیتوں کو پیش کیا جائے گا۔”
کیولی نے برسلز میں رکن ملکوں کے دفاعی سربراہوں کی دو روزہ میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان فوجی مشقوں میں ہم اس مرتبہ مخالف کی طرف سے ابھرتے ہوئے تنازع کے منظر نامے کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔
ان فوجی مشقوں کے دوسرے حصے کے دوران پولینڈ میں نیٹو کی فوری ردعمل فورس (کیو آر ایف) کی تعیناتی پر توجہ دی جائے گی۔
توقع ہے کہ یہ فوجی مشقیں مئی کے آواخر تک جاری رہیں گی۔
کیولی نے کہا کہ مشقیں “ہمارے اتحاد، ہماری طاقت اور ایک دوسرے کی حفاظت کے لیے ہمارے عزم” کا مظاہرہ کریں گی۔
جرمنی بھی فوجی مشقوں کا ایک مقام ہو گا
بالٹک ریاستیں، جنہیں ممکنہ روسی حملے کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار سمجھا جاتا ہے، مشقوں کا ایک اور اہم مقام ہو گا۔
جرمنی میں بھی فوجی مشقیں ہوں گی کیونکہ یہ کمک پہنچانے اور ناروے اور رومانیہ سمیت اتحاد کے دور دراز ملکوں تک مدد پہنچانے کا مرکز ہوگا۔
مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی نیٹو ممالک کے علاوہ سویڈن سے بھی آئیں گے، جسے جلد ہی اس مغربی دفاعی اتحاد میں شامل ہوجانے کی امید ہے۔
نیٹو کے مطابق اگلے ہفتے جس پیمانے پر فوجی مشقیں شروع ہونے والی ہیں اس پیمانے پر آخری مشقیں 1988 میں سرد جنگ کے دوران ہوئی تھیں۔ ریفوجر نامی ان مشقوں میں ایک لاکھ پچیس ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا تھا جب کہ سن 2018 میں ٹرائیڈنٹ جنکچر مشق میں پچاس ہزار اہلکار شامل ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، گولہ بارود کی خریداری پر 29 ارب ڈالر خرچ
28/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام میں دمشق۔حمص شاہراہ پر ڈرون حملہ، القاعدہ سے منسلک سابق تنظیم کا کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک
28/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے گولہ باری، ایک شہری ہلاک، 5 زخمی؛ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی
28/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 2 افراد پر فردِ جرم عائد
27/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی کے رکن کی گاڑی پر بم حملہ، بیٹا ہلاک، 3 افراد زخمی
27/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کے مشرق میں تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ایرانی بحریہ کا دعویٰ
27/October/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15645 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11943 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9306 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7559 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5529 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C