وائٹ ہاؤس طالبان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے تیار ہے: امریکی صدر
👁️ 157 بار دیکھا گیا
وائٹ ہاؤس طالبان کے ساتھ امن معاہدے کیلئے تیار ہے: امریکی صدر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وائٹ ہائوس طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے تیار ہوگیا‘ امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بہتر مستقبل کے لیے 19 سال سے جاری جنگ کے دونوں حریف اب ایک معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ امکان ہے کہ زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دے دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی اور طالبان سے امن معاہدے پر غور کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس میں طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تیاری کا بھی اشارہ دیا۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں ہفتے ہی قطر جائیں گے۔
اجلاس کے دوران امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی ٹیم کے دیگر اراکین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو افغان امن عمل پر بریفنگ دی‘۔
بعد ازاں انہوں نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں جانفشانی کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
Just completed a very good meeting on Afghanistan. Many on the opposite side of this 19 year war, and us, are looking to make a deal – if possible!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) August 16, 2019
اعلیٰ اجلاس کے بعد ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 19 سال سے جاری جنگ کے دونوں حریف اب ایک معاہدے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C