وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے امداد کا یقین دلایا
👁️ 199 بار دیکھا گیا
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، ٹرمپ نے امداد کا یقین دلایا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی امور، دوطرفہ تعاون، کورونا (کووڈ19) وبائی امراض سے وابستہ مسائل اور عالمی معیشت پراثرات کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جب کہ امریکی صدر نے وبا کا مقابلہ کرنے کیلیے امداد کا یقین دلایا۔
وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں کورونا سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاجبکہ پاکستان میں پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری اور کمزور طبقات کو بھوک سے بچانے کے دہرے چیلنج کا سامنا ہے، متاثرین اور کاروباری اداروں کے لیے 8 ارب ڈالر کا پیکیج دیا۔ آئی ایم ایف اور دیگر حلقوں میں حمایت پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مالی امداد سے بیماری کے اثرات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے افغان امن عمل کی سہولت کاری کیلیے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نے ان اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جس کے نتیجے میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ وزیر اعظم کے کورونا ٹیسٹ پر امریکی صدر نے جدید تیز رفتار ٹیسٹنگ مشین بھیجنے کی پیش کش کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C