وزیر اعلیٰ محمود خان اور کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
👁️ 212 بار دیکھا گیا
وزیر اعلیٰ محمود خان اور کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین کا جنوبی وزیرستان کا دورہ
وانا (دین محمد وزیر) وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر کے ہمراہ جنوبی وزیرستان وانا اور مکین کا دورہ کیا، جہاں پر وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور شولام مڈل ہسپتال کا دورہ بھی کیا ۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایگری پارک وانا میں قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف ،کمشنر ڈیرہ جاوید مروت، کمانڈنٹ ایف سی ساؤتھ وزیر ستان میجر جنرل اعجاز احمد، ڈی ساؤتھ وزیر ستان محمد یحیٰ خان اور اے سی وانا فہیداللہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان سمیت تمام قبائلی علاقے بشمول سوات دہشت گردی کی جنگ سے سخت متاثر ہوئے ہیں اور مجھے اس کا بخوبی علم ہے میں بھی ایک قبائلی علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے یہاں کے روایات اور مسائل کا مجھے کافی ادراک ہیں
وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قبائلی علاقوں کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کیلئے ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مصمم ارادہ کرچکی ہے وزیر اعظم نے جنوبی اور شمالی وزیر ستان کیلئے ایک میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرقسم وسائل فراہم کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم، صحت زراعت، جنگلات اور دیگر محکمے جو زبوحالی کا شکار ہیں کو فعال بنانے کیلئے ختی الوسیع کوششیں کی جائیگی تاکہ تمام محکمے کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ 17ہزار نئی بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور انہیں عمر اور تعلیم میں رعایت دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ وانا ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے میوے پورے ملک میں مشہور ہیں یہاں سمال ڈیمز بنانے کیلئے مختلف مقامات کا تعین کرکے تعمیر کئے جائینگے۔
اس کے علاوہ پورے فاٹا میں 300 کے قریب مساجد پر شمسی سسٹم نصب کئے جائینگے جس سے نمازیوں کو سہولتیں مل جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کیلئے ایک سو ارب رقم سالانہ خرچ کی جائیگی اس رقم سے خیبر پختونخواہ کے اضلاع کو ایک پائی نہیں دی جائیگی یہ ساری رقم یہاں خرچ کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ نئے اضلاع کے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔جبکہ مجموعی طور پر نئے اضلاع کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو آئندہ دس سالوں میں 10 ارب روپے فی سال نئے اضلاع میں معدنی وسائل کی ترقی، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر، سیاحت، گھریلو صنعتوں، اکنامک زون ویگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار مل سکے، معاشی ترقی ہو اور یہاں خوشحالی آئے ۔
انہوں نے ایگر ی پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ جاوید مروت، ڈی سی ساؤتھ وزیر ستان محمد یحیٰ خان اور اے سی وانا فہیداللہ نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایگری پارک جنوبی وزیرستان بلکہ پورے فاٹا کی ترقی کیلئے کافی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور امید ہے کہ اس پارک سے علاقے میں ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہوگا اور اس اعظیم منصوبے کو حکومت بر آمداد کا بڑا ذریعہ بنانے کیلئے ہمہ جہت تعاون فراہم کرتی رہیگی۔جس سے قبائل کی پسماندگی اور محرومیاں دور ہوجائیگی ۔وزیر اعلیٰ نے بعد میں کورکمانڈر کے ہمراہ مکین کا دورہ بھی کیا ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C