وہاڑی میں ذہنی معذور لڑکی اور شیخوپورہ میں بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
👁️ 49 بار دیکھا گیا
وہاڑی میں ذہنی معذور لڑکی اور شیخوپورہ میں بچی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان گرفتار
بوریوالا + شیخوپورہ (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے میں ذہنی معذور لڑکی جبکہ ضلع شیخوپورہ کے قصبہ بھکھی میں 12 سالہ بچی کو اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے بورے والا میں تھانہ ساہوکا کی حدود میں 5 جنسی درندوں نے ذہنی معذور لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے پانچوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، اوباشوں نے دربار پر علاج کیلئے آئی لڑکی کو اغوا کیا اور یونین کونسل کے دفتر میں لیجا کر شیطانی کھیل کھیلا، ابتدائی رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے قصبہ بھکھی میں بھی 2 اوباشوں نے 12 سالہ مہمان آئی ہوئی بچی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نواحی گاؤں کر لکے کے رہائشی عاقب علی کی بیوی بچوں سمیت میکے آئی ہوئی تھی، اس کی بیٹی دکان پر کھانے کی چیز لینے گئی تو گاؤں کے دو اوباش نوجوانوں عمیر ولد اکبر اور مہران ولد کالا نے مبینہ طور پر ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس ملزمان کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے جبکہ چار افراد کو حراست میں لیا ہے اور بچی کو میڈیکو لیگل کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
ایس ایچ او بھکھی شیراز گھمن کے مطابق مبینہ زیادتی کیس میں کچھ ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن پر غور و فکر کیا جا رہا ہے اور میرٹ پر مقدمہ کا اندارج کیا جائے گا۔
دو ماہ قبل فیصل آباد کے رہائشی غلام رسول کی بیٹی جو ذہنی معذوری کا شکار تھی کو اس کے گھر والے دربار سے ملحقہ علاج گاہ برائے ذہنی معذوراں میں چھوڑ کر چلے گئے، گذشتہ شب دیوان صاحب کے رہائشی ملزمان محمد صدیق، محمد ممتاز، رشید احمد، ظہیر احمد اور علی رضا لڑکی کو اغوا کر کے یونین کونسل کے دفتر میں لے گئے جہاں وہ گھناونا کھیل کھیل رہے تھے کہ مقامی لوگوں نے 15 پر اطلاع کردی جس پر ڈی ایس پی شمس الدین نے بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد ملزمان کے خلاف تھانہ ساہوکا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8882 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2503 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2258 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1947 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C