ٹانک، ڈی آئی خان روڈ 12 گھنٹے بند رہے گی، مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک، ڈی آئی خان روڈ 12 گھنٹے بند رہے گی، مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ٹانک، ڈی آئی خان روڈ سمیت مختلف علاقوں میں 22 اگست کو عارضی طور پر آمدورفت پر پابندی عائد کردی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ٹانک، ڈی آئی خان روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بند رہے گی۔ پابندی کا اطلاق مسافر گاڑیوں، کارگو ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکلوں پر بھی ہوگا۔
حکام کے مطابق طارق شہید چوک سے بھگوال تک ٹانک روڈ اور اقبال فورٹ سے بھگوال تک سڑک پر آمدورفت معطل رہے گی۔ اس کے علاوہ کلاچی، ہتھالہ، کوٹ عیسیٰ اور گڑھ عبداللہ کے علاقوں میں بھی پابندیاں نافذ رہیں گی۔
انتظامیہ نے پوٹہ ہتھالہ بازار کو بھی 22 اگست کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پابندی کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنے ضروری سفری امور پہلے سے مکمل کرلیں۔ ایمرجنسی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد گرفتار
22/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں کے مساجد ، خطبیوں اور مذہبی اقلیتیوں کےخلاف 4651 جرائم رپورٹ
22/August/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
شام : دمشق کے قریب فوج کی بس میں دھماکہ ، متعدد زخمی ، داعش کے ارکان گرفتار
22/August/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
ایران کو اندرونی کمزوریوں کا سامنا، معاشی دباؤ اور علیحدگی پسند رجحانات پر ماہرین کی تشویش
22/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، دو بھائی زخمی
22/August/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک، ڈی آئی خان روڈ 12 گھنٹے بند رہے گی، مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
22/August/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26241 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15483 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11775 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9066 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7355 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5005 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C